امریکی ڈرون حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

امریکی ڈرون حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
امریکی ڈرون حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ امریکی ڈرون حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ،قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حناپرویزبٹ نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پرڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان کاامریکا سے اپنی سر زمین پر کارروائی کا کوئی معاہدہ نہیں،حالیہ حملے کی وجہ سے قوم میں تشویش پائی جارہی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکا ہماری سرزمین پر حملے کیلئے ڈرون چلائے تو گرا دیا جائے،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبات اور احساسات کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -