”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے بعد ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا کہ ہر پاکستانی پریشان ہو گیا، جان کر آپ کو غصہ بھی آئے گا اور افسوس بھی ہو گا

”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے ...
”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے بعد ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا کہ ہر پاکستانی پریشان ہو گیا، جان کر آپ کو غصہ بھی آئے گا اور افسوس بھی ہو گا

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں 1-2 سے شکست تو دیدی ہے لیکن حسن علی کا تیسرے میچ سے باہر ہونے کا معاملہ گھمبیر ہو گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو انجری کے باعث نہیں بلکہ دوسرے میچ میں کپتان کیساتھ تلخ روئیے کے باعث باہر بٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی تیسرے ٹی 20 سے انجری کے باعث باہر ہوئے یا انہیں ڈراپ کیا گیا یہ معاملہ گھمبیر ہو گیا ہے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کا کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویہ انہیں باہر بٹھانے کا باعث بنا۔

سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ میں حسن علی نہیں کھیلے جس کے باعث کئی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تاہم جلد ہی پی سی بی کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری ہوئی کہ تیسرے میچ میں پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے حسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا جس کے باعث وہ میچ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی انجری کے باعث نہیں بلکہ دوسرے میچ میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ تلخ رویہ انہیں باہر بٹھانے کا باعث بنا۔ دوسرے ٹی 20 کے دوران اننگز کے 15 ویں اوور میں بین وہیلر نے حسن علی کو چوکا جڑ دیا، کپتان حسن کو سمجھانے گئے تو انہوں نے کپتان کو لفٹ ہی نہیں کرائی اور باﺅلنگ کی جگہ چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”چوہدری منظور حسین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تو۔۔۔“ زینب کے قاتل کی تلاش کیلئے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان ہوا تو وہاں موجود عمران علی نے کیا کیا؟ جواب جان کر آپ کو ملزم کی مکاری پر یقین نہیں آئے گا

حسن نے وہیلر کو بولڈ کرنے کے بعد کپتان کی جانب جانے کے بجائے انہیں گھور کر دیکھا اور دیگر فیلڈرز کیساتھ وکٹ کا جشن منایا، پوری دنیا نے یہ منظر دیکھا اور پاکستانی بھی اس وقت حیران پریشان رہ گئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی حسن علی کی اس حرکت پر ہکا بکا دکھائی دئیے اور دوسرے اینڈ پر وکٹ کیپنگ کیلئے چل دئیے مگر ان کا چہرہ دل کا تمام حال بیان کر رہا تھا۔

مزید :

کھیل -