نیب نے جس کمپنی کی تحقیقات کیلئے بلایا وہ پہلے ہی عوامی سطح پر بتا چکا ہوں: عبدالعلیم خان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ انہیں نیب نے جس کمپنی کی تحقیقات کیلئے بلایا وہ پہلے بھی 4 نیوز کانفرنسز کے دوران اس کے بارے میں عوام کو آگاہ کرچکے ہیں۔
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان کی جس آف شور کمپنی کی تحقیقات کیلئے نیب نے انہیں طلب کیا تھا اس کا نام پاناما میں شامل نہیں تھا ، یہ کمپنی پہلے سے ہی ڈکلیئرڈ ہے۔ ” میں نے نواز شریف کے ’ مجھے کیوں نکالا‘ کی طرح نیب سے پوچھا کہ ’مجھے کیوں بلایا‘ تو انہوں نے مجھے اچھی سی چائے پلائی“۔
فارن فنڈنگ کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کیخلاف عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی
انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے ان سے جو بھی سوال کیے گئے ان کے جوابات دے دیے اور متعلقہ دستاویزات فراہم کیں ۔ جس کمپنی کے بارے میں نیب نے سوال کیے اس کے بارے میں پہلے بھی بہت بار عوامی سطح پر بتا یا جا چکا ہے۔ یہ کمپنی 2006 میں بنی ، 2006 کے بعد تمام ٹیکس ریٹرز میں یہ کمپنی موجود ہے، اس کمپنی کے نام پر 4 پراپرٹیز ہیں جو ڈکلیئر کی گئی ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے نیب کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ جس وقت بھی کسی دستاویز کی ضرورت پڑے گی وہ پیش کردی جائے گی۔