’پاکستان چین کا بنایا ہوا یہ ڈرون استعمال کررہاہے جو ۔ ۔ ۔‘‘بھارت نے ایک مرتبہ پھر رونا دھونا شروع کردیا، تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

’پاکستان چین کا بنایا ہوا یہ ڈرون استعمال کررہاہے جو ۔ ۔ ۔‘‘بھارت نے ایک ...
’پاکستان چین کا بنایا ہوا یہ ڈرون استعمال کررہاہے جو ۔ ۔ ۔‘‘بھارت نے ایک مرتبہ پھر رونا دھونا شروع کردیا، تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

  

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان چین کے تیار کردہ کثیر المقاصد ڈرون ونگ لونگ ون استعمال کررہا ہے جو بھارت کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں ، بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ڈرون فضا سے زمین پر مار کرنے والے 100کلو وزنی ہتھیار کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے ، جس میں بم اور میزائل بھی شامل ہیں ، اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

بھارتی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی رفتار 280کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس کی رینج 5000کلومیٹر ہے ، یہ 20گھنٹے تک کارروائی کرسکتا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس درمیانے سائز کے فالکو ،شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ کی تصویروں او ر دیگر کئی رپورٹس سے یہ حقائق معلوم ہوئے ہیں، اتنے پروں والا ڈرون دنیا میں اور کہیں نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -