سٹنٹ کیس، چیف جسٹس نے وکیل سے ایسی فرمائش کردی کہ جان کرآپ کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ آجائے گی

سٹنٹ کیس، چیف جسٹس نے وکیل سے ایسی فرمائش کردی کہ جان کرآپ کے ہونٹوں پر بھی ...
سٹنٹ کیس، چیف جسٹس نے وکیل سے ایسی فرمائش کردی کہ جان کرآپ کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سٹنٹ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کے بیٹے سے اردوسننے کی فرمائش کر دی۔
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کے بیٹے سے کہا کہ پیرزادہ صاحب ہمارے ساتھ اردومیں بات کریں،جس پر کمرہ عدالت میں موجود افراد کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھرگئی،چیف جسٹس نے ساتھی ججز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممی ڈیڈی وکیل ہیں اور مقدمات میں انگلش زبان استعمال کرتے ہیں۔