'میں کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی کبھی دوسروں کو بھی اجازت دے دیتا ہوں کہ میرے۔ ۔ ۔‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اور حیران کن بیان جاری کردیا

'میں کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی کبھی دوسروں کو بھی اجازت دے دیتا ...
'میں کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی کبھی دوسروں کو بھی اجازت دے دیتا ہوں کہ میرے۔ ۔ ۔‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اور حیران کن بیان جاری کردیا

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک)  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے متنازع پیغامات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بعض اوقات اپنے بستر سے ہی ٹوئیٹ کر دیتے ہیں جبکہ کبھی کبھار وہ دوسروں کو بھی اپنے الفاظ پوسٹ کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔

برطانوی چینل آئی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا، 'میں کبھی کبھار اپنے بستر پر لیٹے لیٹے، کبھی ناشتے یا لنچ پر ٹوئیٹ کرتا ہوں'، کبھی کبھار وہ اپنے ماتحت افراد کو زبانی بتادیتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کیا پوسٹ کرنا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا ان کے دفاع کا ذریعہ ہے۔

جیونیوز کے مطابق انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو مستحکم اور ذہین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میرا خیال ہے میں برطانیہ میں بہت مقبول ہوں'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں خواتین کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، خواتین کو سپورٹ کرتا ہوں اور بہت سی خواتین اسے سمجھتی بھی ہیں'۔

مزید :

بین الاقوامی -