گھریلو ملازمہ پولیس تشد دسے معذور، اہلکار معطل

گھریلو ملازمہ پولیس تشد دسے معذور، اہلکار معطل
گھریلو ملازمہ پولیس تشد دسے معذور، اہلکار معطل

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)پولیس کے وحشیانہ تشددسے گھریلو ملازمہ معذور ہوگئی، سی پی او گوجرانوالہ نے گھریلو ملازمہ انیسہ پر تشددکرنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گھریلو ملازمہ انیسہ پر گھر والوں نے چوری کا الزام لگایا جس پر اروپ پولیس کے اہلکار اسے پکڑ کر تھانے لے گئے اور اس کے پاﺅں او رہاتھ پر ڈنڈے مارمار کر اسے معذور کردیا، لواحقین کے احتجاج کرنے پر سی پی او نے نوٹس لے لیا اور اے ایس آئی شہزاد قمر اور لیڈی کانسٹیبل ماریہ اعجاز کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور ظلم و زیادتی ناقابل برداشت ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -