”ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی، میں متھیرا ہوں اورمجرم بھی ٹھہروں گی لیکن اگر تمہارے لیے ۔۔۔“ طلاق کے بعد اداکارہ متھیرا نے اپنے سابق شوہر کے نام کھلا خط لکھ دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر آپ کا دل بھی پسیج جائے گا

”ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی، میں متھیرا ہوں اورمجرم بھی ٹھہروں گی لیکن ...
”ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی، میں متھیرا ہوں اورمجرم بھی ٹھہروں گی لیکن اگر تمہارے لیے ۔۔۔“ طلاق کے بعد اداکارہ متھیرا نے اپنے سابق شوہر کے نام کھلا خط لکھ دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پڑھ کر آپ کا دل بھی پسیج جائے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل و اداکارہ متھیرا اور گلوکار فرحان جے مرزا میں باضابطہ طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے انتہائی بھاری دل کے ساتھ اپنا دکھڑا بیان کیا ہے۔

اداکارہ متھیرا نے لکھا میں نے یہ شادی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن یہ آسان کام نہیں تھا ، اب لوگ مجھ پر انگلیاں بھی اٹھائیں گے کیونکہ معاشرے میں عورت کو ہی قصور وار گردانا جاتا ہے۔ ہاں جی میری طلاق ہوچکی ہے اور جس جہنم سے میں گزرتی رہی ہوں اور اب گزر رہی ہوں وہ صرف میں ہی جانتی ہوں اور مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے کوئی اس جہنم کے بارے میں جانے۔

اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ شادی کے سارے عرصے کے دوران انہوں نے خود اپنا اور اپنے بچے کا خرچہ اٹھایا اور آئندہ بھی اٹھاتی رہیں گی، ’ میں نے ہمیشہ تم سے پیار کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی، خواہ تم مجھے چاہو یہ نہ چاہو، جب بھی مسائل پیدا ہوئے میں واپس تمہارے پاس ہی آئی کیونکہ میں ہمارے رشتے کو فلنٹ جے کے ساتھ رکھنا چاہتی تھی لیکن تم کچھ اور ہی چاہتے تھے، اپنی زندگی میں خوش رہو، تمہیں مزید کالز، سوالات، وقت یا پیار کیلئے نہیں کہا جائے گا‘۔

انہوں نے مزید کہا میں متھیرا ہوں اور ہاں میں ہی مجرم ٹھہروں گی اور الزام بھی مجھ پر ہی آئے گا، اور اگر تمہارے لیے مجھے یہ الزامات خود پر لینے بھی پڑیں تو مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے ، میں یہ سب ہنس کر سہہ لوں گی کیونکہ میں نے صرف تم سے ہی پیار کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہوں گی ، آج میں ہار گئی ہوں کیونکہ میں چاہتی تھی کہ تم جیت جاﺅ، میں امید کرتی ہوں کہ تم شاندار اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزارو، مجھے پتا ہے کہ تمہیں میری کمی کبھی بھی محسوس نہیں ہوگی‘۔

متھیرا نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا عوامی سطح پر آخری بار (I Love You) کہہ رہی ہوں، میں اور آہل اب کبھی بھی تمہاری زندگی میں واپس نہیں آئیں گے کیونکہ تم ایک راک سٹار ہو جس کے پاس ہر چیز موجود ہے، چلو یہ بھی اچھا ہے کہ ہم دونوں میں سے کوئی ایک تو سپنوں کی زندگی جی رہا ہے۔تم نے مجھے اپنی زندگی کی سب سے بڑی بھول قرار دیا لیکن اللہ بہت بڑا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ تم خوب جگمگاﺅ، میرا بیٹا میری زندگی کی علامت ہے ، میں دنیا کی محبتوں میں مزید یقین نہیں رکھتی ، تم جیت گئے میں سرِ بازارہار گئی۔

متھیرا نے کہا میں ہمیشہ کہتی تھی کہ میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی لیکن تم نے سب ختم کرکے میرے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا اس لیے اب مجھے تمہارے بغیر جینا ہی ہوگا، اب واپسی کے تمام راستے مسدود ہوگئے ہیں، فلنٹ جے سنگل لائف میں واپسی پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل متھیرا نے 2012 میں پنجابی گلوکار فرحان جبار مرزا (فلنٹ جے)سے شادی کی تھی جبکہ 2014 میں متھیرا کے گھر بیٹا پیدا ہوا تھا۔

I tried to keep this marriage I tried my best to hold on! It was not easy and yes people will judge me in the society because the woman is always blamed and labelled lol ok ! so yes the divorce is done the hell I am going through and went through only I know and I don't need anyone to know it! I was supporting my self and my child this whole time and will carry on doing that I loved you and still do ! yes even if you do not love me.sometime time even if we die we can't be enough for the loved one I ran back every-time because I wanted us Flint J ! You wanted some thing else ! Have a blessed life no more calls no more questions no more asking for time or love ! I am Mathira so yes I will be accused and blamed but if I have to take all the blames for you then okay ! Will do with a smile I only loved you and still will but this time from a distance I am a looser yes because I prefer you being a winner! I hope you have a blessed relationship and lovely life ! My absence won't be missed I know . The last public I LOVE YOU ME AND AAHIL WONT EVER come back in your life ROCK STAR YOU HAVE EVERYTHING YOU WANT ! Atleast one of us is living the dream and having a good time ! You say I was a dark phase of your life okay ! Allah is der I wish you light now My son is my life line and that's all ! I don't trust the word love any more! You won! I lost publicly ! #flintj I always said I can't live with out you but today U cut and left me no option now I have too! There is no going back Congratulations for you Freedom Flint j single life back in action!

A post shared by Mothira (@real_mathira) on

مزید :

تفریح -