A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سندھ میں بھی فوڈ اتھارٹی بنادی گئی

سندھ میں بھی فوڈ اتھارٹی بنادی گئی

Jan 29, 2018 | 13:16:PM

میرپور خاص (ویب ڈیسک)بڑی دیر سے ہی سہی پر سندھ میں بھی فوڈ اتھارٹی بن گئی ،اب ٹھیلے سے لے کر فائیو سٹاہوٹل تک سب کچھ چیک ہوگا۔ساڑھے 4 سال بعدصوبائی حکومت کو اپنے عوام کو ملنے والی خوراک کی چیکنگ کا خیال آہی گیا،جس کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کام ہوگا کہ وہ سبزیوں ،پھلوں، کھانوں ، فاسٹ فوڈسمیت کئی ضرورت کی اشیاءمیں گڑ بڑ روکنا ہے۔سندھ فوڈ اتھارٹی بن جانے کے باوجود سوال یہ ہے کہ کیا یہ چلے گی اور کام بھی کرےگی؟صوبے بھر کے عوام منتظر ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوڈ اتھارٹیز پہلے ہی کام کررہی ہیں ،اب سندھ میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،سندھ فوڈ اتھارٹی پہلے مرحلے میں صرف کراچی میں اشیائے خورو نوش کے معیار کی چیکنگ کرے گی۔کراچی کے بعد سندھ کے ہر ضلع میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، سیکریٹری فوڈ اتھارٹی کے مطابق حکومت سندھ نے فوڈ اتھارٹی کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

سیکریٹری فوڈ اتھارٹی سجاد حسین کے مطابق صوبائی فوڈ اتھارٹی کے 50سے زائد افراد پہلے مرحلے میں کراچی میں چھاپے ماریں گے۔سیکریٹری فوڈ اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی میں محکمہ صحت کے افسران ،جامعہ کراچی کے فوڈ اینڈ سائنس دپارٹمنٹ کے استاد اور ایک کے ایم سی افسر بھی شامل ہوگا۔فائیوسٹار ہوٹلز سے لے کر کھانا فروخت کرنے والے ٹھیلوں پر سندھ فوڈ اتھارٹی چھاپے مارے گی اور سپر سٹورز سمیت ہر سبزی اور پھلوں کی دکان پر ان کے معیار کو یقینی بنایا جائےگا۔

فوڈ اتھارٹی مارچ سے پہلے فروری میں معلوماتی مہم شروع کرے گی اور مارچ میں ناقص اشیا فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، جس میں جرمانہ اور سزائیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں