بلوچستان کی سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا، وزیراعظم

29 جنوری 2018 (13:25)

گوادار(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے اور سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادر ایکسپو کا افتتاح کردیا جس کے بعد پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا آج سے آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کےلئے گیم چینجر ہے، منصوبہ آج حقیقت بن رہا ہے، یہ منصوبہ نوازشریف کا وژن تھا جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کےلئے چینی صدر کا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو حکومت کا بہت زبردست اقدام ہے، گوادرپورٹ، فری زون، ایسٹ وے ،ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں، توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے، سی پیک اور دیگر منصوبے خطے میں بھی خوشحالی کا سبب بنیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کوسٹ لائن کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرے، منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرےگی، علاقے کی ترقی بلوچستان کی حکومت اور قیادت کی پہلی ذمے داری ہے، اگر ا?ئندہ الیکشن میں یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبےجاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کامستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے، سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لیے میں نے ایک پیکیج کا اعلان کیا تھا، صوبے کے خصوصی پیکیج کے لیے ہم فنڈنگ کریں گے، بلوچستان حکومت اور قیادت منصوبوں عملدرآمد کےلئے کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں