تھر میں جانیوالی اکلوتی ٹرین کا چار روز میں دوسری مرتبہ انجن فیل
عمرکوٹ (ریحان ہاشمی)محکمہ پاکستان ریلوے کی جانب سے چلنے والی واحد ٹرین ماروی ایکسپریس کو ناکام کرنے کی کوشش چار روز کے دوران دوسری مرتبہ ماروی ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا جس پر مسافروں نےشدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآباد چھور کھوکھراپار کے درمیان چلنے والی واحد ماروی ٹرین کا چار روز میں دوسری مرتبہ انجن فیل آج صبح سویرے ماروی ٹرین کا انجن فیل ہوگیا کئی گنھٹے تک ماروی ٹرین کھوکھراپار کی حدود میں کھڑی رہی جس کے باعث مسافروں نے شدید اجتجاج کیا اس موقع پر عبدالخالق ، امان اللہ ،محمد خان سومرو ، نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ایکسپریس کو فیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے، یہ واحد ماروی ٹرین ہے جو عمرکوٹ ضلع اور تھرپارکر ضلع کے لوگوں کے لیے چلتی ہے مگر آئے روز اس خراب ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
میڈیا کے رابطہ کرنے پر ڈویژنل انجینئر ریلوے کراچی اعجاز بڑرو نے بتایا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لےرہے ہیں ماروی ٹرین کو پابندی سے چلایا جائے گا اس کوئی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا یہ امر قابل ذکر ہےکہ ماروی ٹرین کے انجن فیل ہوجانے سے کھوکھراپار اور میرپورخاص کےدرمیان سترہ "17"ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر کئی گنھٹوں تک ماروی ٹرین کا انتظار کرتے رہے۔