گھر کے باہر سے اغواء ہونیوالی چھٹی جماعت کی 12 سالہ طالبہ بازیاب، یہ کہاں تھی اور کیسے اغوا ہوئی تھی؟ پریشان کن خبرآگئی

گھر کے باہر سے اغواء ہونیوالی چھٹی جماعت کی 12 سالہ طالبہ بازیاب، یہ کہاں تھی ...
گھر کے باہر سے اغواء ہونیوالی چھٹی جماعت کی 12 سالہ طالبہ بازیاب، یہ کہاں تھی اور کیسے اغوا ہوئی تھی؟ پریشان کن خبرآگئی

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) جڑانوالہ میں گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی 12 سالہ ماہ نور کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے ملزم ایوب کو منصورہ آباد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق  ترجمان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو بازیاب کرا کے والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز جڑانوالہ کے سلطان روڈ سے چھٹی جماعت کی 12 سالہ ماہ نور کو اغوا کیا گیا۔ بچی کے والد حماد نے تھانہ صدر جرانوالہ میں بچی کی بازیابی کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 3 نامعلوم اغوا کار بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کر کے کار میں فرار ہوئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -