اے ٹی ایم فراڈ کیس،گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید،50 ،50 ہزار جرمانے کی سزا

اے ٹی ایم فراڈ کیس،گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید،50 ،50 ہزار جرمانے ...
اے ٹی ایم فراڈ کیس،گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید،50 ،50 ہزار جرمانے کی سزا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی  کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم فراڈکیس میں گرفتار 2 چینی باشندوں کو ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔

تفصیلات کے مطابق  ایم ٹی فراڈمیں گرفتار چینی باشندوں کو پیش کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چینی باشندے مختلف ڈیوائسز کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے ،دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیاتھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں چینی باشندوں ایک ،ایک سال قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -