گزشتہ روز عدالت کے باہر حامد میر اور کاشف عباسی نے شاہد مسعود کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا تو آگے سے انہوں نے کیا کیا؟ انتہائی حیران کن ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت کئی سینئر صحافی و اینکرپرسن عدالت پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے بعد ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا کہ ہر پاکستانی پریشان ہو گیا، جان کر آپ کو غصہ بھی آئے گا اور افسوس بھی ہو گا
عدالت میں سماعت کے دوران سینئر صحافی حامد میر نے معافی کا مشورہ بھی دیا جس پر چیف جسٹس صاحب نے استفسار کیا تھا کہ معافی کا بہترین وقت کون سا ہے اور اس پر حامد میر کا کہنا تھا کہ آج ہی بہترین وقت ہے۔
سماعت میں کچھ دیر وقفہ ہوا تو حامد میر، کاشف عباسی سمیت کئی سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک سائیڈ پر لے گئے جہاں انہیں معافی مانگنے کیلئے منانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے، اس دوران کیا گفتگو ہوئی تھی؟ یہ تو حامد میر نے مختصر الفاظ میں میڈیا کے سامنے بتایا تھا لیکن اب اس وقت کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامد میر نے کہا کہ ”ابھی ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔“ اس پر شاہد مسعود بولے کہ ”نہیں نہیں، میں نے یہ نہیں کہا کہ ثبوت نہیں ہیں، ابھی فی الحال یہاں میرے پاس ثبوت نہیں ہیں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے
ان کے ایسا کہنے پر وہاں کھڑے ایک وکیل نے کہا ”ثبوت ہیں تو پھر آپ کیوں انڈرپریشر آتے ہیں۔“ جس پر شاہد مسعود نے برجستہ جواب دیا کہ ”میں تو انڈر پریشر نہیں آ رہا۔“ وکیل ایک مرتبہ پھر گویا ہوا کہ ”اگر آپ سچ بول رہے ہیں تو ہم آپ کیساتھ ہیں، یہ سب آپ کے ساتھ ہیں۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
I Do Not Have Any Evidence At The Moment: Shahid Masood outside Supreme Court Lahore registry #ShahidMasood #SamaaTv pic.twitter.com/Ypi1xm1FBH
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 28, 2018