”تو پھر تمہیں وہ تصاویر دکھاﺅں جن میں تم نے کپڑے نہیں پہنے “ پاکستانی کرکٹر اسامہ میر اور پاکستانی لڑکی کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ ”انکشاف“ میں بدل گئی، ایسا راز فاش ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ ہنگامہ ضرور ہوا رہتا ہے ، کبھی کسی سلیبرٹی کی کوئی تصویر یا ویڈیو زیر بحث ہوتی ہے تو کبھی کسی کا کوئی سکینڈل صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے بعد ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا کہ ہر پاکستانی پریشان ہو گیا، جان کر آپ کو غصہ بھی آئے گا اور افسوس بھی ہو گا
سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی کس بات پر معاملہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے اور کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ سب کی توجہ آپ کی طرف ہو جائے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے معروف کرکٹر اسامہ میر کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تو ایک لڑکی نے انہیں طعنہ دیا کہ یہ تو اچھی بات ہے لیکن اس معاملے میں آپ نے کچھ نہیں کیا۔
لڑکی کی بات اسامہ میر کو شائد بری لگ گئی اور دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی جو بعد میں ”انکشاف“ میں بدل گئی اور لڑکی کے جواب میں سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ لڑکی نے اسامہ میر سے کہا ”کیا تم اپنی وہ تصاویر دیکھنا چاہو گے جس میں تم نے کپڑے نہیں پہنے ہوئے؟“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے
یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب اسامہ میر نے پاکستان کو سیریز جیتنے اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا ”ٹی 20 کی دنیا میں نمبر ون ٹیم، ہم نے کر دکھایا۔ سرفراز احمد سمیت کھلاڑیوں اور پوری قوم کو بہت بہت مبارک ہوں۔یہ بہت فخریہ لمحہ ہے۔“
Number 1 t20 team in the world. We did it. Congratulations to Sarfaraz and the boys & the entire nation. This is a proud moment. #NZVPAK #cricket #number1
— Usama Mir (@iamusamamir) January 28, 2018
اس ٹویٹ پر ایک لڑکی صارف نے کہا ”نہیں! تم نے تو کچھ نہیں کیا“
اسامہ میر کو شائد اس بات پر غصہ آ گیا اور جواب میں لکھا ”تمہاری ڈی پی کا پوز خراب ہو گیا ہے یا پھر تمہاری ناک ہی خراب ہو گئی ہے؟“
لڑکی نے پھر جواب دیا ”نہ ملنے کا غصہ تو مت اتارو اب“
لڑکی نے پھر لکھا ”تم نے سنیپ چیٹ سے کیوں ہٹایا؟“
اسامہ میر نے لکھا ”میں کب تم سے ملنے کو کہا؟ یہاں ’ویمن کارڈ‘ استعمال مت کرو! اگر تمہیں مجھ سے کوئی مسئلہ ہے، تو مجھے بلاک کر دو لیکن دوسروں کو بدنام کرنا چھوڑ دو اور ایسی باتیں مت لکھو جو کبھی ہوئی ہی نہیں۔“
لڑکینے جواب دیا ”پہلا اصول، ہر چیز کا سکرین شاٹ لے لو میری جان“
ایک اور صارف نے لکھا کہ جعلی سکرین شاٹ بنانے میں صرف 5 منٹ لگتے ہیں تو لڑکی نے جواب دیا ”ہاہاہاہاہا! کس کے پاس اتنا فالتو وقت ہے؟ بہرحال یہ سکرین شاٹ نہیں بلکہ سکرین ریکارڈنگ ہے“
لڑکی نے پھر اسامہ میر سے سوال کیا ”کیا تم اپنی وہ تصاویر دیکھنا چاہتے ہو جس میں تم نے شرٹ نہیں پہن رکھی؟“
اس کے بعد لڑکی نے وہ تصویر بھی پوسٹ کر دی جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی اور لکھا ” جو لوگ مجھے بھاشن دے رہے ہیں وہ اسی طرح کے حربے استعمال کر کے مشہور ہوئے ہیں۔ اگر اس نے تردید نہ کی ہوتی تو میں کبھی بھی یہ لیک نہ کرتی۔“
لڑکی نے کہا ”میں نے سکرین شاٹ ڈیلیٹ کر دی ہے کیونکہ میں لیک کرنے کی پالیسی پر یقین نہیں کرتی جب تک کہ کوئی فضول میں جھوٹ نہ بولے تو۔“
لڑکی نے آخری ٹویٹ میں لکھا ”اگر میں توجہ حاصل کرنا چاہتی تو میں بہت پہلے یہ سب لیک کر دیتی، میں نے صرف اس لئے یہ تصویر پوسٹ کی کیونکہ اسامہ میر نے جھوٹ بولا کہ اس نے مجھے ملنے کو نہیں کہا تھا۔ لیکن پاکستانی لوگ اور خواتین کے حقوق کی بات کرنے والے نام نہاد بھی آپے سے باہر ہو رہے ہیں اور وجہ صرف اتنی ہے کہ میں نے سب کچھ پوسٹ نہیں کیا۔“