سٹنٹ کیس، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال میں استعمال سٹنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

سٹنٹ کیس، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال میں استعمال سٹنٹس کی تفصیلات طلب کر ...
سٹنٹ کیس، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال میں استعمال سٹنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے سٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران امراض قلب کے ہسپتال میں استعمال سٹنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں اور نوٹسز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے امراض قلب کے ہسپتال میں استعمال سٹنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ بتایاجائے کس کوکتنی قیمت میں سٹنٹ ڈالاگیا؟،انہوںنے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کا ریکارڈاوربلوں کی تصدیق شدہ نقول بھی دیں،بتایاجائے سٹنٹ کی کیاقیمت وصول کی جارہی ہے؟۔