ٹی 20 سیریز کی ٹرافی ملنے کے بعد سرفراز احمد نے حسن علی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ جس کی کسی پاکستانی کو امید بھی نہ تھی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

ٹی 20 سیریز کی ٹرافی ملنے کے بعد سرفراز احمد نے حسن علی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ ...
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی ملنے کے بعد سرفراز احمد نے حسن علی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ جس کی کسی پاکستانی کو امید بھی نہ تھی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں حسن علی اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو پوری دنیا نے ہی دیکھا اور جس طرح حسن علی نے کپتان کو نظرانداز کیا اور پھر انہیں گھور کر دیکھا، تمام پاکستانی بھی حیران پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے

تیسرے میچ میں حسن علی عدم شمولیت نے بھی کئی سوالوں کو جنم دیا اگرچہ پی سی بی نے اپنے بیان میں بتایا کہ حسن علی پریکٹس سیشن کے دوران ٹخنہ مڑ جانے کے باعث میچ کیلئے دستیاب نہیں تھے لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حسن علی کو کپتان کیساتھ تلخ کلامی کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا۔

اس خبر میں کتنی سچائی ہے اور کیا واقعی کپتان اور حسن علی کے درمیان سرد جنگ شروع ہو چکی ہے؟ اس کا جواب ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی ملنے کے موقع کی ویڈیو سے مل گیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد حسن علی کیساتھ ایسا کام کرتے ہیں کہ جس کی پاکستانیوں کو بھی شائد امید نہ تھی۔

۔۔۔ویڈیو ۔۔۔

کپتان سرفراز احمد ٹرافی وصول کرنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب بڑھتے ہیں تو اس موقع پر حسن علی کو بھی وہاں لڑکھڑاتے ہوئے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کھلاڑی ٹرافی کیساتھ فوٹوسیشن کیلئے جمع ہوتے ہیں تو کپتان سرفراز خود دوسری لائن میں کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن حسن علی کو سب سے آگے بٹھایا جاتا ہے اور ٹرافی بھی ان کے ہاتھ میں دیدی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”حسن علی انجری کی وجہ سے آخری میچ سے باہر نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سیریز کی جیت کے بعد ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا کہ ہر پاکستانی پریشان ہو گیا، جان کر آپ کو غصہ بھی آئے گا اور افسوس بھی ہو گا

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور تمام پاکستانی سرفراز احمد کے اس روئیے اور حسن اخلاق کو بہت پسند کر رہے ہیں کہ تلخیاں مٹا کر ٹیم بن کر کھیلنے میں ہی کامیابی ہے۔

مزید :

کھیل -علاقائی -پنجاب -لاہور -