انٹرنیٹ صارفین نے ڈاکٹرشاہد مسعود کیلئے سزا تجویز کردی

انٹرنیٹ صارفین نے ڈاکٹرشاہد مسعود کیلئے سزا تجویز کردی
انٹرنیٹ صارفین نے ڈاکٹرشاہد مسعود کیلئے سزا تجویز کردی

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت نے زینب کے قاتل عمران کے اکاﺅنٹس کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام ڈاکٹرشاہد مسعود کیلئے جیل کی سزا تجویز کردی۔

ڈیلی پاکستان کے آن لائن سروے میں مجموعی طورپر 3033افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے 38فیصد یعنی 1147لوگوں نے کہاکہ ڈاکٹرشاہد مسعودکا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر سپریم کورٹ کو جیل بھیج دینا چاہیے ۔ 29فیصد 886لوگوں نے معافی ، 20فیصد 605لوگوں نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے ٹی وی پر آنے پر پابندی، سات فیصد یعنی 222نے جرمانہ اور 6فیصد یعنی 173صارفین نے پروگرام پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -