زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
کیا میراانعامی بانڈ نکلے گا
عبدالغفار (اورنگی ٹاؤن)
سوال: مجھے انعام جیتنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ یہ ضرورت بھی ہے۔ کئی سالوں سے مسلسل انعامی بانڈز کے چکروں میں بہت کچھ برباد کر چکا ہوں۔ کیا کبھی کوئی چانس میرے نصیب میں ہے اور کب تک ہے؟
جواب: انعامی بانڈز میں تو نقصان ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔ آپ نے غالباً پرچی جوا میں نقصان کیا ہے۔ اگر آپ اپنے لکی نمبروں کے مطابق انعامی بانڈز لا کر پاس رکھیں تو سال رواں ہی میں انعام ملنا متوقع ہے۔
مجھے بیٹی چاہئے
فاریہ بخاری (خانیوال)
سوال: میرے ماشاء اللہ تین بیٹے ہیں۔ بیٹی کی خواہش ہے ۔آپ مجھے زائچوں کی روشنی میں بتائیں کہ اس بار اللہ مجھے اولاد نرینہ عطا فرمائیں گے اور کیا میرے نصیب میں بیٹا ہے یا بیٹی؟
جواب: زائچے کے مطابق آپ کے نصیب میں تین یا چار بیٹیاں اور دو بیٹوں کی نشاندہی ہے۔ آپ کی خواہش انشاء اللہ ضرور پوری ہو گی۔
زبردستی تعلیم
حبیبہ( لاہور)
سوال: مجھے پڑھائی سے نفرت ہو گئی ہے، گھر والے زبردستی کالج بھیج رہے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ میں تعلیم کہاں تک حاصل کر سکوں گی، بیرون ملک جانے کا موقع کب تک ملے گا؟
جواب: آپ گریجوایشن کر سکتی ہیں دیگر مسائل کی وجہ سے پڑھائی سے وقتی طور پر دل اچاٹ ہو گیا ہے۔ بیرون ملک جانے کا موقع ازدواجی زندگی میں ملے گا۔ موجودہ حالات جلد ہی آپ کے حق میں مددگار ثابت ہوں گے۔
چچا زاد نے ناروے میں بیاہ رچا لیا ،میں اب کہاں شادی کروں؟
صباء (گجرات)
سوال: میری شادی کب اور کہاں ہو گی، میری منگنی ناروے میں مقیم چچا زاد سے ہوئی تھی لیکن اب اس نے وہاں شادی کر لی ہے، میرے والدین میرے لئے بہت پریشان رہتے ہیں؟
جواب: آپ کی شادی خاندان میں ’’د‘‘ نامی لڑکے سے عنقریب ہونے والی ہے۔
لڑکے والے راضی نہیں کیا کروں؟
عائشہ خلیل (پشاور)
سوال: شادی کب ہو گی؟ جس کو پسند کرتی ہوں وہاں ہو جائے گی؟ لڑکے کے گھر والے راضی نہیں ہیں۔
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق پسند کی شادی میں مشکلات نظر آرہی ہیں، اس وقت آپ زحل کی نحوست کا شکار ہیں۔ یہ نحوست قمری اور شمسی دونوں طالعوں پر اثر انداز ہے۔ موجودہ وقت کو صبر و تحمل اور روحانی تدابیر سے گزاریں۔ آپ پسند کی شادی کے لئے لوحِ تسخیرِ خاص بنوائیں۔ زحل کی نحوست دور کرنے کے لئے صدقہ کریں۔ ہفتہ کے روز عمرِ رسیدہ افراد کی خدمت کریں اور انہیں کھانا کھلائیں۔ بے شک دعا میں بے حد تاسیر ہے۔
شادی خاندان میں ہو گی یا باہر ہو گی؟
فریال مقصود (لاہور)
سوال: میرا زائچہ بنا کر بتا دیں کہ میری شادی کب اور کس سے ہو گی، خاندان میں ہو گی یا باہر ہو گی؟ میرے نصیب میں نوکری ہے یا نہیں ہے؟
جواب: آپ کے زائچے کے تجزیے کے مطابق آپ کی شادی میں مشکلات نظر آرہی ہیں۔ آپ کے زائچے میں منگل یوگ نظر آرہا ہے۔ مزید اس وقت آپ کے زائچے میں راہوکی دشا چل رہی ہے۔ یہ دور (26- 2- 2018) تک رہے گا۔ راہو آپ کے زائچے میں ساتویں گھر کو نحس نظر کر رہا ہے جس کی وجہ سے شادی میں مشکلات اور پریشانیاں آئیں گی۔ مزید زحل خانہ مال میں نحس نشت کئے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ سے نوکری یا دیگر معاشی معاملات میں مشکلات نظر آئیں گی۔ راہو اور زحل کے نحس اثرات سے بچنے کے لئے ہفتے کے روز کالے کپڑے کا صدقہ کریں۔ ہفتے کی شام کو جب سورج غروب ہو رہا ہو تو کالے تل چیونٹیوں اور حشرات کو ڈالیں۔ راہو کا تعلق جسمانی اور ذہنی معذور افراد سے ہوتا ہے لہٰذا ایسے افراد کی خدمت کرنے کو معمول بنا لیں تو آپ کو غیر یقینی فوائد حاصل ہوں گے۔
...
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )