تہران میں شدید برفباری،ائرپورٹس اور سکول بند

تہران میں شدید برفباری،ائرپورٹس اور سکول بند
تہران میں شدید برفباری،ائرپورٹس اور سکول بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں موسم سرما کی پہلی شدید برف باری کے بعد 2ائرپورٹس پر تمام پروازیں منسوخ اور سکول بند کردیے گئے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد مشہد اور تہران کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل ہوگئی ۔شدید برف باری کے بعد ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تہران میں رات سے جاری برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں