پناہ گزینوں سے عشق ہے ان کے بحران حل ہونے چاہئیں:عالمی سفیر

پناہ گزینوں سے عشق ہے ان کے بحران حل ہونے چاہئیں:عالمی سفیر
پناہ گزینوں سے عشق ہے ان کے بحران حل ہونے چاہئیں:عالمی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان(این این آئی)اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر اور سرکردہ سماجی کارکن انجیلنا جولی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں سے عشق ہے ان کے بحران حل ہونے چاہئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اردن میں قائم کردہ الزعتری پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران انہوں نے جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں سے ملاقات کی اور ان کے حالات سے آگاہی حاصل کی جبکہ اس موقع پر جولی کا کہنا تھا کہ الزعتری پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کو گھروں سے نکلے 8 سال ہونے کو ہیں مگر ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے شامی پناہ گزینوں کی پرامن اور جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیمپ میں مفلوک الحال پناہ گزین خاندانوں سے ملاقات کی ہے، میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اپنی معائنہ ٹیمیں کیمپ میں بھیجیں تاکہ پناہ گزینوں کے مسائل کا اندازہ ہو اور ان کی جلد ازجلد پرامن واپسی کی راہ ہموار ہوسکے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں