’میری منگیتر نے اچانک منگنی توڑ دی، اس کا کہنا تھا کہ شادی سے بہتر ہے کہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر نوجوان شدید پریشان ہوجائے

’میری منگیتر نے اچانک منگنی توڑ دی، اس کا کہنا تھا کہ شادی سے بہتر ہے کہ۔۔۔‘ ...
’میری منگیتر نے اچانک منگنی توڑ دی، اس کا کہنا تھا کہ شادی سے بہتر ہے کہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر نوجوان شدید پریشان ہوجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کا دن ہر نوجوان لڑکے لڑکی کی زندگی کا بہترین دن ہوتا ہے اور ہرایک اس کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوتا ہے لیکن امریکہ میں ایک خود غرض لڑکی نے اچانک ایسی وجہ سے منگنی توڑ دی کہ سن کر ہر نوجوان پریشان ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس دل گرفتہ نوجوان نے ’شناخت خفیہ رکھتے ہوئے دل کے بھید دوسروں سے بیان کرنے کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن وِسپر(Whisper)‘ پر اپنا واقعہ بیان کیا ہے جسے پڑھ کر ہر صارف دنگ رہ گیا کہ کوئی لڑکی ایسا کیسے کر سکتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان نے لکھا ہے کہ ”کچھ ہفتے بعد ہماری شادی ہونے والی تھی اور میں اس کے لیے رقم جمع کر رہا تھا۔ میں نے اپنی منگیتر سے کہا کہ وہ بھی اس میں حصہ ڈالے لیکن اس پر اس نے منگنی ہی توڑ ڈالی اور یہ کہہ کر چلتی بنی کہ ’شادی کے لیے رقم جمع کرنے سے بہتر ہے میں ان پیسوں سے نئی کار خرید لوں۔‘ اپنی منگیتر کے اس طرح اچانک اور معمولی سی بات پر منگنی توڑنے سے میں ٹوٹ کر رہ گیا ہوں۔یہ خیال مجھے اب بھی پریشان کرتا ہے کہ اس کے لیے شادی سے زیادہ نئی کار اہم تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -