حیدرآباکے علاقے قاسم آباد میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق:پولیس

حیدرآباکے علاقے قاسم آباد میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق:پولیس
حیدرآباکے علاقے قاسم آباد میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق:پولیس

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آبادکے علاقے قاسم آباد کی کچرا منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کی وجہ معلوم کی جارہی ہے کہ دھماکہ آتش گیر مواد کا ہے یا ہینڈ گرینڈ کا ہے،جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص کچرا اٹھانے والا چننے والا ہے ۔

آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے حیدرآبادمیں کچراکنڈی دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے،انہوں نے ایس ایس پی حیدرآبادسےواقعےکی انکوائری رپورٹ فوری طور پرطلب کر لی ہے۔

ایس ایس پی پیرمحمد شاہ نے دھماکے  کی جگہ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا،بی ڈی ایس رپورٹ کےبعد حتمی طور پر کچھ کہاجاسکتاہے۔

 اس سے قبل میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی تھی کہ یہ دھماکہ آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ہوا جس کی زد میں آکر ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -