مصرمیں صدارتی انتخابات،السیسی کا مدمقابل سامنے آگیا

مصرمیں صدارتی انتخابات،السیسی کا مدمقابل سامنے آگیا
مصرمیں صدارتی انتخابات،السیسی کا مدمقابل سامنے آگیا

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سیاسی جماعت ’الغد‘ نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق’الغد‘ کی طرف سے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے مقابلے کے لیے جماعت کے صدرکو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔مصطفیٰ موسیٰ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، ان کی جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کے 20 ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ الغد کے چیئرمین جو مصر کی عرب قبائل کونسل کے چیئرمین بھی ہیں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں صدر السیسی کا مقابلہ کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -