پاکستان کی معروف یونیورسٹی کے پروفیسر کو خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت پر سخت سزا سنا دی گئی

پاکستان کی معروف یونیورسٹی کے پروفیسر کو خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ...
پاکستان کی معروف یونیورسٹی کے پروفیسر کو خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت پر سخت سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کو خاتون استاد کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ادارے میں پڑھانے اور داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پروفیسر کاکہناہے کہ ذاتی مفاد کیلئے جھوٹ بولا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ پروفیسر سحر کے جامعہ کراچی میں داخلے اور پڑھانے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔76 سالہ پروفیسر کے خلاف ایریا سٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔الزام کی زد میں آنے والے پروفیسر نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا، کہتے ہیں 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں، خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔