کوہاٹ میں طالبہ کا قتل،نامزد ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار،انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا: پولیس

کوہاٹ میں طالبہ کا قتل،نامزد ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار،انٹرپول کے ...
کوہاٹ میں طالبہ کا قتل،نامزد ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار،انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا: پولیس

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ روز قبل روز کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کا قاتل مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے۔

خیبر پختونخو ا پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ روز قبل کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔ واردات کے بعد ملزم سیدھا اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوا اور مجاہد آفریدی بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ سے غیرملکی پرواز سے سعودی عرب گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی اوکوہاٹ کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے اور ایف آئی اے سے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیاگیاہے۔ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں بی ڈی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھی، گزشتہ روز اسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، عاصمہ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی میت اس کے آبائی علاقے لکی مروت منتقل کردی گئی، جہاں اسے سپرد خاک کردیا گیا تھا ۔ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں مجاہد آفریدی نامی شخص کا نام لیا تاہم پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے اور عاصمہ کو رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کوہاٹ -