سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے بری خبر، مزید 12 شعبے سعودیوں کے لئے مختص

سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے بری خبر، مزید 12 شعبے سعودیوں کے لئے ...
سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے بری خبر، مزید 12 شعبے سعودیوں کے لئے مختص

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے مزید 12پیشے اوران کی ملازمتیں سعودی مرد و خواتین کیلئے مختص کردیں۔ عملدرآمد آئندہ ہجری سال کے شروع سے ہوگا۔ وزار ت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ نجی اداروں میں سعودی ملازم مرد و خواتین کی شرح بڑھانے اور انہیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ گھڑیوں ، چشموں ، طبی سازوسامان و آلات ، الیکٹرانک اشیاء، فاضل پرزوں،تعمیراتی سامان، انواع و اقسام کے قالینوں ، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، گھریلو و دفتری فرنیچر ،تیار ملبوسات، بچوں کے ملبوسات، مردانہ لوازمات اور گھریلو برتن نیز مٹھائیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر فروخت کا کام سعودی خواتین اور مرد ہی کرسکیں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ان شعبوں سے لاکھوں پاکستانی بھی وابستہ ہیں اور وہ ایک خاطر خواہ رقم کما کر اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہے ہیں تاہم اب انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتاہے۔ترجمان نے توجہ دلائی کہ جن دکانوں پر خواتین کی تقرری کو لازم کیا گیا تھا، اس فیصلے کی پابندی قوت سے کرائی جائیگی اورنیا فیصلہ مذکورہ فیصلے کے منافی نہیں۔

مزید :

عرب دنیا -