فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے: علماء بورڈ

فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے: علماء بورڈ
فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے: علماء بورڈ

  

جدہ ( محمد اکرم اسد ) سعودی عرب کے سربرآوردہ علماءبورڈ نے خبردار کیا ہے کہ فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔ مذہب اور وطن عزیز کے اعلیٰ مفاد کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی اطلاع یا معاشرے کے اتحاد ویگانگت میں دارڑ ڈالنے والی کوئی بھی رپورٹ یا ریاست کے قائدین علماء اور سیکیورٹی کے سربراہوں کو زک پہنچانے والی کوئی بھی افواہ آگے بڑھانے سے پرہیز کریں۔

علماءنے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے فرضی اکاﺅنٹ قائم کرلئے گئے ہیں ان کا مقصد افواہیں پھیلانا اور سعودی عرب میں فتنوں کی آگ بھڑکانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ گمراہ کن چینلز فرقہ وارانہ اور مسلکی کشمکشوں کی آگ بھڑکائے ہوئے ہیں۔ یہ دہشت گرد جماعتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ علماءنے اس امر پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو امن وامان کی دولت سے مالا مال کررکھا ہے۔ سعودی حکمراں ملکی اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ وہ حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کو اپنامشن بنائے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس عظیم نعمت کی قدرو منزلت اور اس کے تحفظ کا خیال رکھنا ہے۔

عدالتی ادارے اور سیکیورٹی ادارے اپنا فرض انجام دے رہے ہیں۔ عوام امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں آگاہی کا مظاہرہ کریں۔ اسلام اور اس کے پیروکاروں کے وسیع مفاد میں سعودی عرب کی سیادت و قیادت کے استحکام کی جدوجہد کرتے رہیں۔

مزید :

عرب دنیا -