بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان کے تقرر کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان کے تقرر کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان کے تقرر کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان کے تقرر کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور بینک کے صدر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ بینک آف پنجاب کے صدر کے عہدے پر تعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری محمد علی کی درخواست پر سماعت کی جس  میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین خان کی ڈگری بوگس ہے، درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں نے الزام لگایا کہ پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین خان کا تقرر 2008ءمیرٹ سے ہٹ کر کیا گیا، وکیل کے مطابق صدر بینک آف پنجاب امریکہ کی یونیورسٹی میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جس یونیورسٹی کی ڈگری کا دعوی کرتے ہیں اس یونیورسٹی میں ان کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کیا کہ صدر بینک آف پنجاب کو 2008 ءمیں 5 سال کے لئے تعینات کیا گیا لیکن 2013 ءمیں کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود اخبار میں نئی تعیناتی کا اشتہار دینے کی بجائے ہر سال کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ نعیم الدین خان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں