چائلڈ پورنو گرافی کا ملزم 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے
لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کی عدالت نے بچوں کی فحش ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم تیمور مقصود کو عدالت پیش کیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا یا کہ ملزم بچوں کی فحش ویڈیو بنا کر مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتا تھا۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم سے تفتیش، ویڈیوز کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے ملزم تیمور مقصود کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔