’اس ڈاکٹر کی غلطی سے میں نے اس چیز کو جنم دیا‘ خاتون کے پیٹ میں شدید درد اور پھر ایک دن جسم سے ایسی چیز باہر نکل آئی کہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے، ہوش اُڑگئے

’اس ڈاکٹر کی غلطی سے میں نے اس چیز کو جنم دیا‘ خاتون کے پیٹ میں شدید درد اور ...
’اس ڈاکٹر کی غلطی سے میں نے اس چیز کو جنم دیا‘ خاتون کے پیٹ میں شدید درد اور پھر ایک دن جسم سے ایسی چیز باہر نکل آئی کہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے، ہوش اُڑگئے

  

پیرس (نیوز ڈیسک) انسان کے ہاں انسان کا بچہ ہی جنم لیتا ہے لیکن فرانس کے ایک سرجن نے ایسی سنگین غلطی کر دی کہ جس کے نتیجے میں خاتون مریضہ کے ہاں پلاسٹک کے دستانے کی پیدائش ہو گئی۔ اخبار ٹیلی گراف کے مطابق 48 سالہ خاتون کا آپریشن مارسیلی شہر کے ایک پرائیویٹ کلینک میں کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن ’اینڈومیٹریل ابلیشن‘ نامی بیماری کی وجہ سے کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے سرجن پلاسٹک کا دستانہ خاتون کے جسم میں ہی بھول گیا۔

آپریشن کے کچھ دن بعد ہی خاتون کے پیٹ میں شدید رد شروع ہوگیا اور اسے ہر وقت متلی او رپیشاب کی حاجت محسوس ہوتی رہتی تھی۔ اپنی کیفیت کے بارے میں خاتون نے بتایا ”مجھے یوں لگتا تھا کہ کسی نے میرے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہو۔ مجھے شروع میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ آپریشن میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے، اس لئے میں ہسپتال واپس گئی او رنرسوں اور ڈاکٹر سے بات کی۔ انہوں نے میرا تفصیلی معائنے کی بجائے مجھے درد کش ادویات دے کر رخصت کردیا۔ اگلے تین دن تک میں بدترین درد کو برداشت کرتی رہی جس کے بعد میرے پیٹ کے عضلات میں کھنچاﺅ کا عمل شروع ہوگیا۔ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں بچے کو جنم دے رہی ہوں اور پھر پلاسٹک کا دستانہ میرے جسم سے باہر نکل آیا۔ چار گھنٹے تک میں اس قرب میں مبتلا رہی جس کے بعد مجھے ہسپتال لیجایا گیا۔ اپنی تکلیف سے بھی زیادہ دکھ مجھے اس سرجن کے ردعمل پر ہوا۔ وہ کہنے لگا ’اگر تم اس بات پر خوش نہیں ہو تو جاﺅ اور میری انشورنس کمپنی سے رابطہ کرو۔ میں نے اپنی انشورنس کروارکھی ہے۔ مجھے کوئی فکر نہیں۔‘ اسے اس بات کا کوئی بالکل احساس نہیں تھا کہ میں کس قدر تکلیف سے گزری ہوں۔ اس نے معذرت کرنے کی زحمت بھی نہیں کی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -