بحر متوسط میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 2 عورتیں ہلاک ، 83 کو بچا لیا گیا

بحر متوسط میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 2 عورتیں ہلاک ، 83 کو بچا لیا گیا
بحر متوسط میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 2 عورتیں ہلاک ، 83 کو بچا لیا گیا

  

روم(این این آئی)بحر متوسط میں اٹلی کے پانیوں میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے عورتیں ہلاک ہوگئیں جبکہ 3 بچوں سمیت 83 افراد کو بچا لیا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امدادی تنظیم ایس اوایس بحر متوسط نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس الم ناک حادثے کی اطلاع دی اور کہا کہ غرقاب کشتی پر سوار افراد کو بچانے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں،اس تنظیم نے کشتی پر سوار افراد میں سے83 کو بچانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 3 عورتیں ڈوب گئی ہیں اور ان کے بچے یتیم ہوگئے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹروں کی تنظیم طبیبان ماورائے سرحد کا کہنا ہے کہ ابھی تک کشتی پر سوار بہت سے افراد لاپتا ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں جبکہ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -