زرداری بلوچستان حکومت تبدیل کرسکتے ہیں توکچھ بھی کرسکتے ہیں:قمرزمان کائرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگلی باری نوازشریف کی نہیں پیپلزپارٹی کی ہے اگر زرداری بلوچستان حکومت تبدیل کرسکتے ہیں تو وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
لاہورمیں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدلیہ پرتنقید کرکے خود کومظلوم ثابت کرناچاہتے ہیں انہوں نے ایک روپے کی نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لوٹ مار کے چرچے دنیا بھر میں ہیں انہیں ملک میں لوٹ مار پر سزا دی گئی۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ میاں صاحب اپنے لگائے ہوئے ججزکے خلاف ہی بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پراربوں روپے کی کرپشن کاالزام ہے انہوں نے کئی کیسز کا جواب دینا ہے ،ان کی تو ایک ہی پیشی سے چیخیں نکل گئی ہیں ۔