حکومت کی تبدیلی میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں،سعد رفیق اگر کوئٹہ آجاتے تو حالات مختلف ہوتے:سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں ہم نے پا رلیمنٹ کے ا ندررہ کرجمہوری عمل میں حصہ لیاخواجہ سعد رفیق ہمارے بڑے بھائی ہیں اگر وہ کوئٹہ آجاتے توشائدحالات مختلف ہوتے ،ان سے میری ٹیلی فونک گفتگوہوئی لیکن ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو قائل نہ کرسکے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”نقطہ نظر“میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریے کانام ہے ہم آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں اور جب تک ہمیں پارٹی نہیں نکالے گی ہم پارٹی کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کوتبدیل کرانےوالے سینیٹ الیکشن میں بھی اکٹھے ہیں ،اس الیکشن میں کس پارٹی کوسپورٹ کریں گے ابھی ہمارے گروپ نے فیصلہ نہیں کیا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی سے خوش ہوں۔