چمن میں برفباری، کئی علاقے بجلی سے محروم

29 جنوری 2018 (21:24)

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن میں بارشوں اور برفباری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے کئی علاقوں میں بارشیں شروع ہو گئی ہیں ،بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں قلعہ عبداللہ شیلا باغ، گلستان ، پشین، برشور جیسے علاقے شامل ہیں جبکہ چمن کے کچھ علاقوں کوڑک ناپ، کوہ خواجہ عمران، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، بارشوں اور برفباری کے باعث سٹی2فیڈر سے گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے چمن کا زیادہ تر علاقہ تاریخی میں ڈوب گیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزیدخبریں