زینب کے والد امین انصاری کی ملزم عمران سے ملاقات کروا دی گئی :نجی ٹی وی

زینب کے والد امین انصاری کی ملزم عمران سے ملاقات کروا دی گئی :نجی ٹی وی
زینب کے والد امین انصاری کی ملزم عمران سے ملاقات کروا دی گئی :نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زینب قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے ،حکام نے زینب کے والد کے ملزم سے ملاقات کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کی ملاقات کروا دی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق زینب کے والد امین انصاری کی جانب سے کئی مقامات پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان کی ملزم سے ملاقات کروائی جائے جس پر آخر کار ان کا مطالبہ مانتے ہوئے ملاقات کروا دی گئی ہے ،یہ ملاقات جے آئی ٹی ممبران کی موجودگی میں سی ٹی ڈی سینٹر چوہنگ میں کرائی گئی ۔
واضح رہے کہ ملزم عمران نے معصوم زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا ا ور موقع سے فرار ہو گیا تاہم زینب کو تلاش کرنے کیلئے ان کے گھروالے دن رات ایک کرتے رہے مگر کوئی اچھی خبر نہ مل سکی اور آخر کار اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی جس پر ریاستی ادارے حرکت میں آئے اور ملزم عمران کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد 23 تاریخ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -