ترک فضائیہ کا شمالی عراق پر حملہ،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
انقرہ(آئی این پی)ترک فضائیہ نے شمالی عراق پر حملہ کرکے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائی نے شمالی عراق کے علاقوں قندیل اور آسوس نے دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے11 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کاکہنا ہے کہ شمالی عراق میں واقع دہشت گردوں کے اڈوں پر ترک فضائیہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں قندیل اور آسوس سر فہرست ہیں ۔جہاں پر واقع بعض خفیہ پناہ گاہوں اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ۔واضح رہے کہ اس کاروائی کے بعد ترک طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آگئے۔