میرے پاس یہ چیز موجود ہے اور اس کے بارے میں اپنے شوہر کو بھی آج تک نہیں بتایا کیونکہ۔۔۔‘ سوشل میڈیا پر خاتون نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر ہر شوہر پریشان ہوجائے

میرے پاس یہ چیز موجود ہے اور اس کے بارے میں اپنے شوہر کو بھی آج تک نہیں بتایا ...
میرے پاس یہ چیز موجود ہے اور اس کے بارے میں اپنے شوہر کو بھی آج تک نہیں بتایا کیونکہ۔۔۔‘ سوشل میڈیا پر خاتون نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر ہر شوہر پریشان ہوجائے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)شادی سے بڑھ کر اعتبار کا رشتہ کیا ہو سکتا ہے لیکن حیرت ہے کہ کچھ لوگ اپنے ہی شریک حیات کو اعتبار کے قابل نہیں سمجھتے اور اس کے ساتھ رہتے ہوئے بھی علیحدگی کی تیاری پوری رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر ایک خاتون نے ایک ایسا ہی حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے اپنے خاوند سے خفیہ ایک اکاؤنٹ کھلوا رکھا ہے تا کہ طلاق یا گھر سے بھاگنے کی صورت میں یہ رقم کام آئے۔ 

خاتون نے اپنے اس فیصلے کی وجہ اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ’’میرا ایک خفیہ بینک اکاؤنٹ ہے جس میں مَیں ہر مہینے 200 پاؤنڈ جمع کرواتی ہوں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے، یہ برے وقت کی تیاری ہے۔ مجھے تو اس بات پر حیرانی ہے کہ اکثر خواتین اس طرح کا خفیہ اکاؤنٹ نہیں رکھتی ہیں۔میں اسے اس لئے خفیہ رکھتی ہوں تاکہ اگر ہماری طلاق ہوجائے تو مجھے کوئی مسئلہ پیش نہ آئے او رمیرے پاس گزارے کے لئے کافی رقم موجود ہو، یا اگر مجھے گھر سے بھاگنا پڑجائے تو میرے پاس کچھ تو ہو۔ یہ ایک طرح کی فنانشل سکیورٹی ہے تاکہ برے وقت پر میں اس کا سہارا لے سکوں۔‘‘

جب اس خاتون سے ایک انٹرنیٹ صارف نے پوچھا کہ اس کے خیال میں وہ عنقریب شوہر سے علیحدہ ہونے والی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ ’’میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ابھی اس بات کے کوئی آثار ہیں لیکن برے وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں ہر عورت کو اپنے خاوند سے ایک اکاؤنٹ خفیہ ضرور رکھنا چاہیے۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے والی متعدد خواتین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا خفیہ اکاؤنٹ رکھا ہوا ہے جبکہ کچھ دیگر نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی بات کبھی نہیں سنی۔ ایک خاتون کا کہنا تھا ’’ہم میاں بیوی میں سے دونوں نے کبھی ایسے کام کا تصور بھی نہیں کیا۔ میاں بیوی میں سے کسی ایک کا ایسا خفیہ اکاؤنٹ رکھنا ان کے درمیان اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایسی حرکت شادی کے تصور کے ہی خلاف ہے اور میری رائے میں یہ دھوکہ او ربددیانتی بھی ہے۔‘‘

ایک اور خاتون کا کہنا تھا’’میرا کوئی خفیہ اکاؤنٹ نہیں ہے اور مجھے پتہ چلے کہ میرے خاوند نے کوئی ایسا اکاؤنٹ رکھا ہوا ہے تو بھی میرے لئے یہ بہت بڑے صدمے کی بات ہوگی۔ اگر ہمارے درمیان علیحدگی ہوجاتی ہے تو میں چوری چھپے رکھی گئی رقم کا سہارا لینے کی بجائے کوئی اچھا شریک سفر ڈھونڈنے کی کوشش کروں گی جس پر میں پورا بھروسہ اور اعتماد کرسکوں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -