برطانیہ، سرکاری سکول میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پرنسپل سوشل میڈیا پر ہٹلر قرار

برطانیہ، سرکاری سکول میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پرنسپل سوشل میڈیا پر ...
برطانیہ، سرکاری سکول میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پرنسپل سوشل میڈیا پر ہٹلر قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی  این پی)برطانیہ کے سرکاری سکول میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پرنسپل کوسوشل میڈیا پر ہٹلر قرار دیدیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک سرکاری سکول کی ہند نژاد پرنسپل نے کم عمر کی طالبات کے حجاب پہننے پر روک لگانے کی کوشش کی تھی اس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ہٹلر قرار دیا گیا ہے۔ مشرقی لندن کے نیوہوم واقع سینٹ سٹیفنزسکول کی پرنسپل نینا لال کو زبردست تنقید کے بعد اس ماہ کے آغاز میں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے 8 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے حجاب پہنے پر پابندی لگا دی تھی۔اس ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر نشر ہوئے ایک ویڈیو میں نینا کو جرمنی کے تاناشاہ ایڈولف ہٹلر اور سکول کے آپریشن منڈل کے سابق صدر کو روسی ڈکٹیٹر ہٹلر اور انتظامیہ کے دیگر ارکان کو ہٹلر کے معاونین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
سکول کے بورڈ آف گورنرز کے ایک رکن نے میڈیاکو بتایاکہ یہ بہت اچھا سکول ہے اور نینا بہت اچھی پرنسپل ہیں۔ والدین اور سکول کے مینجمنٹ کے درمیان ہوئی ملاقات میں لیبر پارٹی کے مقامی ایم پی سٹیفن ٹمس نے بھی شرکت کی۔ نینا کو اس میں معافی مانگنے کے لئے کہا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں