بہاولنگر میں خاتون کی خودکشی کی کوشش، خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی

بہاولنگر میں خاتون کی خودکشی کی کوشش، خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی
بہاولنگر میں خاتون کی خودکشی کی کوشش، خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی

  

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے جسم کا60فیصد حصہ بڑی طرح جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے المکہ ٹاؤن میں خاتون نے گھر کے حالات سے تنگ آ کر خود پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے آگ بجھا کر متاثرہ خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم کا60فیصد حصہ بری طرح جھلس چکا ہے جس کی وجہ سے خاتون کو ملتان میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول نگر -