اسرائیل نے غزہ کو بجلی فراہم کرنے پر پابندی لگا دی

اسرائیل نے غزہ کو بجلی فراہم کرنے پر پابندی لگا دی
اسرائیل نے غزہ کو بجلی فراہم کرنے پر پابندی لگا دی

  

غزہ پٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے بیت حنون کو بجلی فراہم کرنے پر پابندی لگانے کے بعد ہسپتالوں میں کام بند ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں سردی بڑھنے کی وجہ سے ایندھن اور بجلی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اور اسرائیل حکومت کی جانب سے ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ پابندی کی وجہ سے غزہ پٹی کو صرف210میگا واٹ بجلی دی جا رہی ہے جس کے باعث بیت حنون میں واقع ہسپتال میں کام بند کر دیا گیا جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -