شہر قائد میں ڈاکوﺅ ں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ، ملزمان گرفتار

شہر قائد میں ڈاکوﺅ ں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ، ملزمان گرفتار
شہر قائد میں ڈاکوﺅ ں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ، ملزمان گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لانڈھی 89میں دوڈاکوﺅں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہیدجبکہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر سوار تھے جن پر دو ڈاکوﺅں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے ،جبکہ رینجرزاہلکارعبدالروف جناح ہسپتال لے جا تے ہوئےر استے میں ہی دم توڑگیا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنیوالے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے ا سلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کی شناخت عمران اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے ۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -