BTNمارکیٹنگ کی طرف سے پہلی انٹرنیشنل گوادر ایکسپو کا خیر مقدم

BTNمارکیٹنگ کی طرف سے پہلی انٹرنیشنل گوادر ایکسپو کا خیر مقدم

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)BTNمارکیٹنگ کی طرف سے آج گوادر میں شروع ہونے والی پہلی انٹرنیشنل گوادر ایکسپو کا خیر مقدم،یونٹی گروپ کے چےئرمین طارق منیر نے گوادر ایکسپو کو ملکی معیشت کے پٹری پر چڑھنے کا زینہ قرار دے دیا،گوادر پاک چائنہ تعلقات کی دوستی کا عملی ثبوت آج ہم چائنہ مصنوعات کے سٹال لگانے والوں اور چائنہ حکومت کے ذمہ داران کی ایکسپو گوادر میں شرکت کو خراج تحسین ،طارق منیر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج نے خوب نبھائی ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت ترکی اور ایران کو سی پیک میں شمولیت کو یقینی بنائے،طارق منیر نے کہا آج شروع ہونے والا بین الاقوامی سیشن ہو گا کل سے پاکستانی تاجر اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے گولڈن مواقع موجود ہوں گے ،ائیر لائنز فوری براہ راست فلائٹس شروع کریں اچھا موقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -