سردار احمد علی دریشک کا سخی سرور کا دورہ ‘ لوگوں سے ملاقاتیں ‘مسائل پر تبادلہ خیال

سردار احمد علی دریشک کا سخی سرور کا دورہ ‘ لوگوں سے ملاقاتیں ‘مسائل پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چیف آف دریشک سردار احمد علی دریشک نے اپنے حلقے سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے چئیرمین سخی سرور چیف کھلنگ ارشاد حسین سے انکے ڈیرے پر چئیرمین وائس چیئرمین فیض محمد جنرل کونسلر حاجی شاہلی جنرل کونسلر حاجی ساون جنرل کونسلر حاجی پیر بخش جنرل کونسلر ڈاکٹر محبوب مصطفیٰ حاجی محمد اکرم اور دیگر معززین علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے سیاسی(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا. چئیرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین نے سردار احمد علی دریشک کو سخی سرور کو تحصیل کوٹ چھٹہ سے نکالنے دربار سخی سرور سول ہسپتال اور دیگر علاقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا. سردار احمد علی دریشک نے چئیرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین اور دیگر کو یقین دلایا کہ سخی سرور کے تمام دیرینہ مسائل حل ہونگے. سول ہسپتال سخی سرور کی اپ گریڈیشن کی منظوری ہوچکی ہے. بہت جلد تحصیل کوٹ چھٹہ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے دربار سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے زائرین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا. اور زائرین سے سہولیات بارے میں استفسار کیا. مجاوروان نے عرس و میلہ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا دربار سخی سرور میں زائرین اور مجاوروان کو درپیش مسائل بھی حل کریں گے. اس موقع پر حاجی اکرم محمد اسحاق حضور بخش ریاض لغاری محمد حنیف ہاشم جان صفدر جان حاجی جان محمد شبیر حسین اور دیگر موجود تھے.