لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ ‘ 3 بینک آفیسرز کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصو صی ) لا ہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایف آئی اے کرپشن کیس میں گرفتار 3 بینک آفیسرز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم سابق منیجر حسن محمود لغاری اور کیشیئر سید اعجاز حسین شاہ نے درخواست (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اکتوبر 2018ء میں ان کیخلاف ایف آئی اے نے منیجر نیشنل بینک چوٹی زیریں محمد ظفر اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا کہ انہوں نے قرض وصول کرنے والوں کے زیورات کو کم وزن میں ظاہر کیا اور بقیہ رقم جعلی شناختی کارڈوں پر فرضی قرض دئیے جس سے 10کروڑ روپے سے زائد رقم خوردبرد کی گئی ہے جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
حکم