سینئر صحافی جہانزیب خان انتقال کر گئے
صوابی( بیورورپورٹ)فنی تعلیمی بورڈ کے ریٹائرڈ آفیسر اور سینئر صحافی جہانزیب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو گذشتہ روز اپنے آبائی قبر ستان موضع زیدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد روزنامہ جدت پشاور میں بحیثیت ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے تھے اور بعد ازاں روزنامہ پیغام کے ساتھ بھی منسلک ہو گئے تھے وہ آصف زیب کے والد تھے مرحوم کی رسم قل آج منگل کے روز حجرہ طاؤس خانی موضع زیدہ میں ادا کی جائے گی#