صوابی ،زبانی تکرار پر نوجوان چاقو کے وار سے جاں بحق
صوابی( بیورورپورٹ)ٹوپی ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک نوجوان کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ سہیل سکنہ ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز فیصل زمان اور سعد کے مابین معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سعد نے طیش میں آکر فیصل زمان پر چاقو سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی#