پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا تو مسائل سے چھٹکارا ملے گا‘ سرگودھا چیمبر
سلانوالی (یواین پی )صدرسرگودہاچمبرآف کا مرس اینڈانڈسٹری مرزافضل الرحمن نے کہا ہے کہ معاشی طورپرمستحکم پاکستان تمام مسائل سے نجات حاصل کر نے کابا عث بنے گا حکومت کا سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتے کوختم کرنے کافیصلہ کرتے ہو ئے سرمایہ کاروں کودرپیش 45اقسام کے این اوسی صرف 3ماہ میں فراہم کرنے کااعلان خوش آئند سرمایہ کاروں کی مشکلات دورکرنے کیلئے ون ونڈوںآپریشن سرمایہ کاری کی رفتارمیں تیزی آئے گی بلاشبہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے بہترسے بہترماحول فراہم کرنے میں مخلص ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرگودہاچمبرآف کامرس آفس میں صنعت وتجارت سے وابستہ وفودسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کوخطے کی بڑی معاشی قوت بنائے گامستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعدیورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان یہ منصوبہ پل کاکردار اداکرے گا۔