اے لیول، او لیول ایکولینس سرٹیفیکیٹ کے بغیر ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کے تصدیقی عمل میں لاہور بورڈ کی مداخلت ختم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اے لیول اور او لیول ایکولینس سرٹیفیکیٹ کے بغیر ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں لاہور بورڈ کو مداخلت سے روک دیا ۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق سے قبل متعلقہ تعلیمی بورڈ سے او لیول اور اے لیول کا ایکولینس سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد کر رکھی ہے ، ایکولینس سرٹیفیکیٹ کی شرط غیر آئینی ہے,اس شرط کے عائد کئے جانے سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت او اے لیول ایکولینس سرٹیفیکیٹ کی شرط کالعدم قرار دے،ایچ ای سی کے وکیل نے بتایا کہ اس حوالے سے رولز تبدیل کر دئیے گئے ہیں،انہوں نے رولز میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفیکیشن عدالت میں جمع کرا دیا ،انہوں نے بتایا ایچ ای سی نے او لیول اور اے لیول کے ایکولینس سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی، ڈگریوں کی تصدیق سے قبل او لیول اے لیول ایکولینس سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں،جس پر عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتو ی کر دی۔
اے لیول