ایس اے گروپ کا تین روزہ ولیج ہیر ٹیج فیسٹیول اختتام پذیر ، انعامات تقسیم کئے گئے

ایس اے گروپ کا تین روزہ ولیج ہیر ٹیج فیسٹیول اختتام پذیر ، انعامات تقسیم کئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)فیروزوالاایس اے گروپ کی جانب سے شروع ہونے والے تین روزہ ویلج ہیرٹیج فیسٹیول اختتام پذیرہو گیا۔تقسیم انعامات کی تقریب میں ڈی سی شیخوپورہ طارق محمودبخاری،ڈی پی اوشیخوپورہ راؤ جہانزیب خان،چیئرمین پی ایچ اے سیدیاسر گیلانی ،سینئر کالمسٹ وتجزیہ کار اوریا مقبول جان ،سینئراینکرپرسن نجم ولی خان،سینئرتجزیہ کاروکالمسٹ عرفان اطہر قاضی،میاں حبیب اللہ اورایثارراناسمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔چیئرمین ایس اے گروپ سہیل افضل ملک نے سی ای او شعیب ملک کے ہمراہ پنجاب کے ثقافتی کھیل کبڈی،نیزہ بازی،کُشتی اوربائیک ریسنگ کے مقابلے دیکھے۔پنجاب کے کلچرکی عکاسی کرنے والے مختلف سٹالزکاوزٹ کیاجہاں گنے کے رس سے گڑتیارکرنے کاپلانٹ اورمکئی کی روٹی،ساگ اورچاٹی کی لسی سمیت درجنوں روائتی کھانوں کے سٹالزکاوزٹ کیااورایس اے گروپ کی پنجاب کلچرکوفروغ دینے کی اس کاوش کو خوب سراہا۔اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں کے سے بات کرتے ہوئے سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا کہ ایس اے گروپ نے شہریوں کو پنجاب کی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا تاکہ نئی نسل کو پنجاب کی ثقافت سے روشناس کروایاجاسکے اورانشاء اللہ ایس اے گروپ آئندہ بھی ایسے ثقافتی فیسٹیول کا انعقادکرتارہے گا۔ عرفان اطہرقاضی کہنا تھاکہ اس فیسٹیول میں آکرواقعی ایسالگ رہا ہے جیسے آج ہم حقیقی پنجاب کے کلچر سے بھرپورکسی دیہات میں آن کھڑے ہوئے ہیں۔آج کے جدید دور میں جہاں ہماری ثقافت اپنامقام کھوچکی ہے وہاں ایسے فیسٹیول کاانعقادوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو اس سے روشناس کروایاجاسکے جس سے ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے میں مددمل سکے۔سینئرکالمسٹ وتجزیہ کار ایثارراناکااس موقع پرکہنا تھاکہ نیزہ بازی کے کھیل سے لگاؤ ہے یہاں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے دیکھ کراورویلج ورثہ کاعکاس یہ فیسٹیول دیکھ کربہت خوشی ہوئی جس پر ایس اے انتظامیہ کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔ تقریب کے آخر میں آنے والے معززمہمانوں نے چیئرمین ایس اے گروپ سہیل افضل ملک کے ہمراہ پنجاب کے ثقافتی کھیل کبڈی ،کُشتی،نیزہ بازی اور بائیک ریسنگ کے ونرز میں کھلاڑیوں میں موٹرسائیکلز،کیش پرائز،شیلڈزاورٹرافیاں تقسیم کی ۔آنے والے معززمہمانوں کو ایس اے گروپ کی جانب سے یادگاری سوئنیرزاورپنجاب کی روائتی پگڑیاں دی گئیں اوران کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے معززمہمانوں نے عزت افزائی پرتمام ٹیم ایس اے گروپ کاشکریہ اداکیااورکامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔